سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود ‘سکندر’ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی

سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود ‘سکندر’ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود اپنی نئی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی۔

فلم کے ہدایتکار اے آر مروگداس ہیں اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں رشمیکا مندانا، ستیہ راج، اور پرتیک ببر بھی شامل ہیں، جو جلد ہی شوٹنگ میں شامل ہو جائیں گے ۔ممبئی کے مقامات جیسے دھاروی اور ماتونگا کے مناظر کو فلم کے سیٹ پر دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے ، جس پر تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں