امریکا:سکول کھانوں میں شامل غیر صحت بخش اجزا پر پابندی

امریکا:سکول کھانوں میں شامل غیر صحت بخش اجزا پر پابندی

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سکولوں میں بچوں کو فراہم کی جانے والی متعدد غیر صحت بخش غذاؤں پر پابندی عائد کردی گئی ۔

،کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی نے دو طرفہ حمایت کے ساتھ ایک بل منظور کیا ہے جس کا نام ‘کیلیفورنیا اسکول فوڈ سیفٹی ایکٹ’۔مذکورہ بالا بِل میں سرکاری سکولوں میں پیش کیے جانے والے کھانوں میں نمبر 40 سرخ رنگ اور دیگر پانچ کیمیکلز کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے ۔اینوائرومینٹل ورکنگ گروپ کے مطابق کیلیفورنیا ملک میں ایسا بل منظور کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے مشہور سیریلز، آئس کریم، مشروبات، ٹافیاں، آئس پاپس، جیلیز، پنیر کے ذائقے والے چپس اور دیگر خوراک میں پائے جانے والے اجزاء کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں