ڈاکوؤں کی گھرمیں گھس کرلوٹ مار، مزاحمت پر2بھائی زخمی

ڈاکوؤں کی گھرمیں گھس کرلوٹ مار، مزاحمت پر2بھائی زخمی

الہ آباد (نمائندہ دنیا) تھانہ کنگن پورکے علاقہ میں درجن بھر ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرلوٹ مارکی، ڈکیتی مزاحمت پر 2 بھائیوں کو زخمی کردیا، میڈیکل کیلئے دو ہسپتالوں نے زخمیوں کو فٹ بال بنائے رکھا۔۔۔

ورثا محکمہ صحت کی پالیسی سے نالاں۔ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر کنگن پور میں رات کو ڈاکٹر ہی موجود نہیں، گاؤں دھرماں ٹھاکرا میں واقع گھرمیں ہونے والی ڈکیتی میں 12 ڈاکوؤں نے نقدی، سونا اور دیگر اشیالوٹ لیں، زخمی راشد اور انوار رل گئے ، کنگن پور کے ہیلتھ ورکر شفیق وغیرہ ہی بار بار چونیاں ہسپتال منتقل کرتے رہے ،منتقل رپورٹ خودہی تیار کرتے رہے ، رپورٹ میں ڈاکٹر کی مہر لگائی نہ رجسٹرڈ نمبر اور نہ ہی میڈیکل کے دیکر تقاضے پورے کئے ، زخمی راشد کے چاچا سردار سلیم نے مزید الزام عائد کیا کہ رات کنگن پور سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے زخمی راشد کو دو بار کنگن پور لے کر گئے ، ابھی تک رپورٹ ٹھیک نہیں،چونیاں کا ڈیوٹی ڈاکٹر پھر کنگن پور جانے کا کہتا رہا،زخمی راشد اور انوار کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر صحت، سیکرٹری صحت، سی او ہیلتھ قصور، ڈی ڈی ایچ او چونیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ کنگن پور اور دیگر رورل ہیلتھ سنٹر میں رات کو ڈاکٹرز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں