بھتیجے کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں چچا گرفتار

 بھتیجے کو قتل کرنے کی کوشش  کے الزام میں چچا گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر بھتیجے کو قتل کرنے کی کوشش کے الزا م میں چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرین ٹاؤن پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم کا بھابھی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم بھائی اور بھابھی کی غیر موجودگی میں بدلہ لینے کیلئے 12 سالہ بھتیجے کے کمرے میں گیا۔ ملزم نے احمد رضا پر چادر ڈال کر گردن پر چھری کا وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی۔ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں