اسٹاک مارکیٹ:تیزی،41فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک مارکیٹ:تیزی،41فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو محدود پیمانے پر تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 34پوائنٹس کے اضافے سے 78897 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو9ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 41.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ ماہرین کے مطابق معیشت کی بحالی اور شرح سود میں کمی کے امکان پر اسٹا ک مارکیٹ نے رواں ہفتے کے دوران محدود پیمانے پربہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آٹو ،سیمنٹ اور بینک سیکٹرز کی سرگرمیاں مثبت زون میں رہیں جبکہ آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں محدود پیمانے پر ہی تیزی دیکھی جا سکے گی ، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو ملنے پر مارکیٹ میں استحکام کا امکان نہیں ہے تاہم چین اور سعودی عرب سے قرضے ملنے یا قرض رول اوور ہونے کی صورت میں مارکیٹ کا استحکام نصیب ہو گا ۔کاروبارکے اختتا م پرکے ایس ای 30انڈیکس18پوائنٹس کی کمی سے 25007 پربند ہواجبکہ آل شیئرز انڈیکس 50743پوائنٹس سے بڑھ کر50814 پر جا پہنچا ۔ سرمایہ 104کھرب  77ارب ہو گیا ۔ جمعہ کو 12ارب کے 74کروڑ30 لاکھ 72ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں