اوپن مارکیٹ آپریشن:بینکوں کو 10718 ارب فراہم

اوپن مارکیٹ آپریشن:بینکوں کو 10718 ارب فراہم

کراچی (دنیا نیوز)اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے بینکوں کو 10718 ارب روپے فراہم کر دیے ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روایتی بینکوں کو 10613 ارب روپے 7 دن کے لئے فراہم کئے ہیں۔ روایتی بینکوں کو سرمائے کی فراہمی 19.56 فیصد شرح سود پر کی گئی۔ روایتی بینکوں نے 28 روزہ مارکیٹ آپریشن کیلئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی ۔ اسلامی بینکوں کو 105 ارب روپے 7 روز کیلئے فراہم کئے ہیں، اسلامی بینکوں کو سرمائے کی فراہمی 19.60 فیصد شرح منافع پر کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں