ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جائے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کوخراج تحسین پیش کرنا ہے، ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر 65ء کی جنگ کی یادگاروں کی نمائش کی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں