اوپن مارکیٹ آپریشن: سٹیٹ بینک نے بینکوں کو 10718 ارب روپے فراہم کر دیئے
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 10718 ارب روپے فراہم کر دیئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روایتی بینکوں کو 10613 ارب روپے 7 دن کیلئے فراہم کئے ہیں، روایتی بینکوں کو سرمائے کی فراہمی 19.56 فیصد شرح سود پر کی گئی، روایتی بینکوں نے 28 روزہ مارکیٹ آپریشن کیلئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔
اسلامی بینکوں کو 105 ارب روپے 7 روز کیلئے فراہم کئے ہیں، اسلامی بینکوں کو سرمائے کی فراہمی 19.60 فیصد شرح منافع پر کی گئی، اسلامی بینکوں نے 28 دن کےمارکیٹ آپریشن کیلئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔