عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، نیا ریکارڈ قائم
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونےاور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا آج بھی نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 8500 روپے بڑھ کر پہلی بار 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونا 7288 روپے اضافے سے پہلی بار 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 205 روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 85 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 4485 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 69 ڈالر 30 سینٹس کی بلند ترین سطح پر مستحکم ہے۔