پی آئی اے نیلام: عارف حبیب گروپ نے کامیاب بولی دیکر %75شیئر خرید لیے
اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی ایئر لائنز کی نجکاری کے تیسرے اور حتمی مرحلے میں135ارب روپے کی بولی لگا کامیاب دہندہ قرار پائے جب کہ لکی سیمنٹ نے 134ارب لگائے۔
وفاقی دارالحکومت میں قومی ایئر لائنز کی بولی کے مرحلہ وارعمل کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات، وزیر نجکاری اور کنسورشیم کے نمائندوں کےعلاوہ دیگرحکام بھی موجود تھے۔
بولی کا دوسرا مرحلہ
قومی ایئر لائنز کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں لکی گروپ نے بڈنگ بڑھا کر 115ارب 50 کروڑ روپے کردی جب کہ عارف حبیب گروپ نے 116 ارب روپے کی بڈنگ دے دی۔
عارف حبیب گروپ نے پھر بڑھا کر 116 ارب 50 کروڑ روپے کی بڈنگ دے دی، لکی گروپ نے بڑھا کر 116 ارب 75 کروڑ روپے کی بولی دے دی، لکی سیمنٹ کی جانب سے 120 ارب اور 25 کروڑ کی بولی دی،تاہم وقفے سے قبل عارف حبیب گروپ نے بولی بڑھا کر121ارب روپے کردی۔
پی آئی اے نجکاری پہلا مرحلہ
پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائنز کی خریداری کے لیے تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے بولیاں جمع کرا دیں، بڈرز کی بولیاں سہ پہر ساڑھے تین بجے کھولی جائیں گی، پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کی جائے گی۔
ریفرنس قیمت طے ہونے کے بعد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں ریفرنس پرائس کی مظوری دی جائے گی۔
قبل ازیں مشیر نجکاری محمدعلی نے بڈنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ائیر لائنز کی فروخت کے لیے بڈنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا، اب ہم پی سی بورڈ کے پاس جائیں گے، پی سی بورڈ قومی ایئرلائنز ریزرو پرائس کو دیکھے گا، ریزرو پرائس کا کسی کو بھی نہیں پتہ، ریزرو پرائس بورڈ سے منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی کےپاس جائے گی۔
مشیر نجکاری کا کہنا تھا کابینہ کمیٹی ریزرو پرائس کے حوالے سے حتمی منظوری دے گی، بہت بڑا مرحلہ ہے، 20 سال سے کوئی بڑی نجکاری نہیں ہوئی۔