پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک
پشین: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کارروائی سرخاب مہاجر کیمپ پیشن میں کی گئی، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔