خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری کی بجائے اب تعلیمی اداروں 6 جنوری تک بند رہیں گے، سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ تعطیلات کا فیصلہ تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں