نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔