لاہور میں صبح منہ اندھیرے اور دفتر جانے کے اوقات میں وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) صبح منہ اندھیرے اور دفتر جانے کے اوقات میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو حراست میں لیا، گرفتار ملزم عامر علی اور علی ضرار 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان صبح کی سیر یا دفاتر جانے والی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل پر ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن میں وارداتیں کرتے تھے، سٹریٹ کریمینلز مکمل ریکی کر کے خواتین سے واردات کرتے تھے، پرس اور موبائل چھیننے والے گینگ کا ویڈیو فوٹیجز کی بنیاد پر پیچھا شروع کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، کامیاب ریکی کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سٹریٹ کریمینل کو پکڑنے پر ٹیموں کا شاباش دی، ڈی آئی جی آپریشنز نے سٹریٹ کرائم کنٹرول سٹریٹیجی مزید سخت کرنے کا حکم بھی دے دیا۔