دعا لیپا نے کالم ٹرنر کو شادی کیلئے ہاں کہہ دی
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے بوائے فرینڈ برطانوی اداکار کالم ٹرنر کو شادی کے لیے ہاں کہہ دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر 29 سالہ دعا لیپا کو پروپوز کیا جس پر انہوں نے رضا مندی ظاہر کر دی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کی جانب سے نئے سال کے موقع پر اس حوالے سے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کرنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ دعا لیپا اور کالم ٹرنر بھارت میں بھی ایک ساتھ موجود تھے جہاں دونوں نے ممبئی کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکارہ دعا لیپا 30 نومبر کو ممبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے سلسلے میں بھارت پہنچی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دعا لیپا اور کالم ٹرنر کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار جنوری میں سامنے آئی تھیں جب ان دونوں کو لندن میں ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔