بھارتی وزیر خارجہ کا امریکہ کا دورہ، سکھوں کا شدید احتجاج، مودی سرکار کیخلاف نعرے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکا کے دورہ کیا، جے شنکر نے سیکرٹری بلنکن اور این ایس اے سلیوان سے ملاقات کی۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورے کے نتیجے میں خالصتان کے حمایتی سکھوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا، واضح رہے کہ مودی حکومت پر عالمی قتل اور مغربی ممالک میں سکھوں کے خلاف جاسوسی نیٹ ورکس کے الزامات ہیں۔

واشنگٹن میں پرو خالصتان مظاہرین نے مودی سیاست کو ختم کرو کے نعرے لگائے، مظاہرین نے سکھ کارکنوں کے قتل کے خلاف بھارت پر پابندیاں لگانے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ جے شنکر پر سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے اور عالمی سطح پر ماورائے عدالت قتل کی حمایت کرنے کے الزامات ہیں، جے شنکر کا دورہ زیادہ تر مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو بچانے کے لئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں