قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساڑھے7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انعامی بانڈز سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں