14 سرکاری ادارے نادہندہ، ٹی سی پی شدید مالی مشکلات کا شکار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) 14 سرکاری ادارے نادہندہ ہونے کے باعث ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی۔
مختلف سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 302 ارب کے نادہندہ ہیں۔
پاسکو، سندھ، پنجاب اور کے پی فوڈ ڈیپارٹمنٹ سمیت 14 ادارے ٹی سی پی کے نادہندہ ہیں، واجب الادا رقم میں 93 ارب روپے پرنسپل اماؤنٹ ہے۔
دستاویز کے مطابق 302 ارب روپے میں سے 208 ارب مارک اپ اماؤنٹ ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ٹی سی پی کا 100 ارب روپے کا نادہندہ ہے، نیشل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ 120 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب 16 ارب اور پختونخوا نے 12 ارب روپے ادا کرنے ہیں، محکمہ خوراک سندھ اور بلوچستان 8، 8 ارب کے نادہندہ ہیں۔
دستاویز کے مطابق پاسکو 5 ارب اور وزارت خوراک کاٹن سبسڈی کی مد میں 2 ارب کی نادہندہ ہے۔