یونان کشتی حادثہ: ایف آئی کے 31 افسران و اہلکار ملوث ہونیکا انکشاف

اسلام آباد: (عادل تنولی) یونان کشتی حادثہ میں ایف آئی اے کے مبینہ طور پر 31 افسران و اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل اباد ایئرپورٹ کے 19 ، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے 3، لاہور ایئرپورٹ کے 2 افسران، اسلام اباد ایئرپورٹ کے 2 جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، افسران میں انسپکٹر، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام 31 افسران یونان کشتی حادثہ میں لوگوں کو بھجوانے میں ملوث رہے ، یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایف ائی اے کے 31 افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں