اے این ایف کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: (دنیا نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 4 مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائیوں میں 54 لاکھ سے زائد مالیت کی 49.250 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

حکام کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 250 گرام چرس برآمد کر لی گئی، نیو محمد آباد گوجرانوالہ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 44.4 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون پکڑی گئی جس میں دو ملزمان گرفتارہوئے۔

اس کے علاوہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد کر لی گئی، جی ٹی روڈ اٹک کے قریب خاتون سے 1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں