شمالی وزیرستان کے شہید میجر اویس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
راولپنڈی:(دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 دسمبر 2024ء کو فتنتہ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید میجر محمد اویس کی نماز جنازہ کرکے انہیں آبائی علاقے شکر گڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں کورکمانڈر گوجرانوالہ پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں ، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ملک میں دائمی امن کیلئے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں، شہداءکی یہ لازوال قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی۔