او جی ڈی سی ایل کا حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا۔

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں کو فعال کر کے توانائی کے شعبے میں نیا سنگ میل طے کیا، کمپنی نے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 1200 پی ایس آئی کے ساتھ کنّار ویسٹ ویل 3 کی کامیاب پیداوار کا آغاز کیا۔

اس کنویں سے روزانہ 3.5 ملین مکعب فٹ گیس، 30 بیرل کنڈینسیٹ اور 3.8 میٹرک ٹن ایل پی جی کا حصول ہو رہا ہے، یہ کامیابی پاکستان کے توانائی کے منظرنامے کو بہتر بنانے اور ہائیڈروکاربنز کی فراہمی کو مزید مستحکم کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے پاکستان کے 40 فیصد ایریا میں تلاش اور پیداوار کا وسیع نیٹ ورک قائم کیا، کنّار ویسٹ ویل 3 کی گیس کا سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک میں کامیابی سے انضمام ہو گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان میں توانائی اور دیگر شعبوں میں کمپنیوں کی کامیابی اور معاشی استحکام کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں