کرم میں قیام امن کا مشن، گرینڈ جرگے کا دوبارہ آغاز

پشاور: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں امن امان کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا آج دوبارہ اغازہو گیا۔

جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہو سکے تھے، دونوں فریقین معاہدے کے متعدد نکات پر متفق ہیں۔

جرگے کے ایک رکن کے مطابق ضلع کرم سے بھاری اسلحہ جمع کر کے حکومت کے حوالے کرنے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، ایک فریق بھاری اسلحہ جمع کرنے کے مطالبے پر علاقہ عمائدین سے بار بار مشاورت کے باوجود فیصلے پر نہیں پہنچ رہا۔

گزشتہ روز کوہاٹ فورٹ میں ہونے والے جرگے میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال ہوا، جرگے کی سربراہی کمشنر کوہاٹ معتصم باآللہ کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک بھاری اسلحہ موجود ہے روڈ کھولنا بڑا رسک ہے، ضلع بھر میں ہیلی کاپٹرسروس جاری ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور دیگر سامان ضلع کرم پہنچایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں