بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری، فاتحہ خوانی

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں