موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند
لاہور:(دنیا نیوز) موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔