کراچی پولیس کے مزید 12 اہلکار سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر معطل

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس کے 3 لیڈی سمیت مزید 12 پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے 12 پولیس اہلکاروں کو مختلف سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا، معطل کی جانے والی اہلکاروں میں سونیا اور مہک خان سمیت 3 لیڈی پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں جو کہ بغدادی، مومن آباد اور شریف آباد تھانے میں تعینات تھیں۔

معطل کئے جانے والے دیگر 9 پولیس کانسٹیبلز میں ماجد علی، کامران، نعمان خان، نعمان، وقاص، محمد سہیل عرفان شہباز، احمد علی اور حذیفہ شامل ہیں جو لانڈھی، ڈیفنس، مومن آباد سٹیل ٹاؤن کے علاقہ مددگار 15، شاہین فورس ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ اور ساؤتھ میں تعینات تھے۔

معطل کیے جانے والے اہلکاروں کا متعلقہ زونل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تبادلہ کر دیا جبکہ متعلقہ ڈسٹرکٹ و یونٹ ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ معطل اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائیں اور اس حوالے سے اپنائے گئے اقدامات کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں