انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسج میں دلچسپ فیچر متعارف
کیلی فورنیا :(ویب ڈیسک ) سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) میں دلچسپ فیچر متعارف کرادیے، جن کے تحت صارفین اب تصاویر کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ڈی ایمز میں دلچسپ فیچر پیش کرتے ہوئے اس میں صارفین کو تصاویر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن بھی دے دیا،اب صارفین میسیجز میں تصاویر کو بھیجنے سے قبل اس میں ڈرائنگ، تحریر یا سٹیکرز بھی شامل کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا، جس طرح انسٹاگرام سٹوریز میں کوئی بھی تصویر شیئر کرنے سے قبل اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن دیا جاتا ہے،صارفین اب ذاتی انباکس میں بھیجی جانے والی تصویر پر بھی تحریر، ڈرائنگ اور اسٹیکرز لگا کر اسے خوبصورت بنا سکیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل انباکس میں بھیجی جانے والی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں تھا، البتہ تحریر کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود تھا۔