فرنس آئل کی فروخت میں 46 فیصد کمی ریکارڈ

فرنس آئل کی فروخت میں 46 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادو ں پر 46 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

او سی اے سی اور انڈسٹری کے مطابق پہلے 2 ماہ میں ملک میں 0.14 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو 46 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 0.26 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست میں ملک میں 0.06 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارکی گئی جو جولائی کے مقابلے میں 17فیصد اور گزشتہ سا ل اگست کے مقابلہ میں 45 فیصد کم ہے ۔ جولائی میں ملک میں 0.08 ملین ٹن اور گزشتہ سا ل اگست میں 0.12 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک میں مجموعی طور پر 2.41 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں