20ہزار سے زائد پُراسرار گمشدگیوں والا ایک اور ٹرائینگل

20ہزار سے زائد پُراسرار گمشدگیوں والا ایک اور ٹرائینگل

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست الاسکا کے علاقوں انکریج، جونیو اور اٹکیاوک کے درمیان الاسکا ٹرائینگل نے اپنی پراسراریت سے محققین کو چکرا کر رکھا ہوا ہے۔۔۔

 اور 1970 کے بعد سے 20 ہزار سے زائد گمشدگیوں کی وجہ سے اس کے متعلق عجیب و غریب نظریات نے جنم لیا ہے ۔یہ خطہ سب سے پہلے اکتوبر 1972 میں نظروں میں اس وقت نظروں میں آیا جب یہاں ایک چھوٹے سے جہاز میں سوار دو امریکی سیاست دان غائب ہوگئے تھے ۔ اس کے علاوہ ایک بار 1970 کی دہائی میں نیویارک سے تعلق رکھنے والا ایک شکاری گیری فرینک سودرڈن اس علاقے میں غائب ہوا، اس کے بعد اس کو دوبارہ نہیں دیکھا گیا۔ 1997 میں پورکیو پائن دریا کے قریب ایک کھوپڑی جس کے 2022 میں ڈی این اے کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ باقیات سودرڈن کی ہی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں