6 سالہ بچی نے مراکش کے اونچے ترین پہاڑ کو سر کرلیا

6 سالہ بچی نے مراکش کے اونچے ترین پہاڑ کو سر کرلیا

کارڈف(نیٹ نیوز) برطانیہ کی ایک چھ سالہ بچی نے ایک چلڈرن ہسپتال کے لیے رقم جمع کرنے کیلئے 13,600 فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ گئی۔

ویلز کی 6سالہ سیرین پرائس مراکش کے اٹلس پہاڑوں میں ماؤنٹ توبکل کو سر کرنے والی کم عمر ترین شخص بن گئی ہے اور اب وہ برمنگھم چلڈرن ہسپتال کے لیے رقم اکٹھا کرنے کی کوشش میں مغربی یورپ کے سب سے اونچے پہاڑ مونٹ بلانک پر چڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے ،سیرین نے کہا کہ جب وہ بچپن میں تھی تو اس کی گردن میں سوزش تھی اور اسی ہسپتال نے اس کے علاج میں مدد کی جس کے لیے اب وہ رقم اکٹھی کر رہی ہے ۔سیرین کے والد نے کہا کہ ہسپتال نے ان کی بیٹی جان بچائی اور اس وقت جب وہ قبل از وقت پیدا ہوئی تھی۔ اس کی گردن میں ہیمنگیوما تھا جس سے اس کی سانسیں متاثر ہوئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں