بابراعظم نے مہندرسنگھ دھونی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے مہندرسنگھ دھونی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کیپ ٹاؤن میچ کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان نے 1 سال اور 46 دن (یعنی 411 دن) بعد پہلی نصف سنچری سکور کی ۔اس دوران بابر اعظم نے انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے ۔نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آخری بار بابر اعظم نے نصف سنچری سکور کی تھی ،کیپ ٹاؤن میں بابر اعظم نے 95 گیندوں پر 73 رنز کی باری کھیلی،اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی بریک کردیا، جو انہوں نے SENA ممالک (جنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کی بڑی ٹیموں کے خلاف بنایا تھا۔سابق بھارتی کپتان نے ان چار ممالک کے خلاف تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں 38 نصف سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے 39 نصف سنچریوں کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں