سمارٹ واچ کے متعلق سائنس دانوں کا خوفناک انکشاف
نیویارک(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سمارٹ واچ اور فٹنس ٹریکر کا استعمال صارفین کو ‘فار ایور کیمیکل’ نامی خطرناک مواد سے متاثر کر سکتا ہے ۔
تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ مہنگے مٹیریل (بالخصوص فلورینیٹڈ سنتھیٹک ربر) سے بنی کلائیوں پر باندھنے والے پٹے بڑی مقدار میں فار ایور کیمیکل کی ایک قسم رکھتے ہیں جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔پرفلورو ہیگزانوئک ایسڈ نامی یہ کیمیکل پی ایف ایز کی ایک قسم کے طور پر جانا جاتا ہے ، عام طور پر روزمرہ کے استعمال کی گھریلو اشیاء میں پایا جاتا ہے اور صحت کے متعدد مسائل سے تعلق رکھتا ہے ۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ 30 ڈالر سے مہنگے پٹوں میں سستے پٹوں کے مقابلے میں فلورین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے ۔