مصر سے سونے کی زبان والی قدیم ممیاں دریافت
قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں آکسیرینچس کے مقام پر موجود ایک قبرستان سے سونے کی زبان اور کیلوں والی 13 قدیم ممیاں دریافت ہوئی ہیں۔
آثارِ قدیمہ کے ماہرین کی ٹیم نے قبرستان میں کھدائی کی تو گہرائی سے 3 چیمبروں پر مشتمل ایک ہال دریافت ہوا جس میں درجنوں قدیم ممیاں موجود تھیں۔مصر کی وزارتِ سیاحت اور نوادرات کی طرف سے جاری کردہ دو بیانات کے مطابق قبرستان سے ملنے والی قدیم ممیاں اس دور کی ہیں جب سکندرِ اعظم کے جرنیلوں میں سے کسی ایک نے مصر پر حکومت کی تھی۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اس سے قبل بھی آکسیرینچس سے سونے کی 16 زبانیں دریافت کی تھیں۔قاہرہ میں امریکن یونیورسٹی کی مصریات کی پروفیسر سلیمہ اکرام نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اس قبرستان میں سونے کی زبانوں کی تعداد زیادہ ہے ۔