’’3 ایڈیٹس‘‘اور ’’منا بھائی‘‘ کے سیکوئلز کی تصدیق
ممبئی (شوبزڈیسک )فلمساز ودھو ونود چوپڑا نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ان کی مقبول فلموں '3 ایڈیٹس' اور 'منا بھائی' کے سیکوئلز پر کام جاری ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا، "میں '2 ایڈیٹس' اور 'منا بھائی 3' کی کہانیاں لکھ رہا ہوں۔ اس کے ساتھ بچوں کے لیے ایک فلم بنانے کا ارادہ بھی ہے ، جس کا عنوان ابھی طے نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ، ایک ہارر کامیڈی فلم پر بھی کام ہو رہا ہے جو بہت دلچسپ ہے ۔ ہم 1-2 سال سکرپٹ لکھنے پر لگائیں گے اور اس کے بعد فلم بنائیں گے ۔"