دوریاں ختم ؟ ایشوریا ، ابھیشیک اور امیتابھ کی ایکساتھ ویڈیوز وائرل
ممبئی (شوبزڈیسک) ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریباً ایک سال بعد ایشوریا اور امیتابھ بچن ایک ساتھ دکھائی دیئے ہیں۔۔
بچن خاندان نے آرادھیا بچن کے سکول کی جانب سے منعقد کی جانے والی سالانہ تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی، جس میں امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ سکول میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔آرادھیا بچن دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول میں پڑھ رہی ہیں اور اس سکول کے سالانہ فنکشن کی کئی ویڈیوز اب تک سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے بات چیت کرتے ہوئے سکول کی عمارت میں داخل ہورہے ہیں۔ جس کے بعد ایشوریا، ابھیشیک اور امیتابھ بچن سکول انتظامیہ کے ایک کارکن سے ہنستے ہوئے بات کرنے کے بعد ایک ساتھ بیٹھ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور امیتابھ بچن کو 2023 میں ‘‘دی آرچیز’’ کے پریمیئر کے دوران آخری بار اکٹھے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ ایک سال بعد اپنے سسر کے ساتھ نظر آئی ہیں۔