مقدمات کی مثلیں غائب، 3تفتیشی افسروں پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے ک بجائے امثلاجات غائب کرنے والے تین تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔
تھانہ ملت ٹاوّن میں تعینات تین تفتیشی افسران کی جانب سے مختلف اوقات میں زیرتفتیش مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان جمع کروانے کی بجائے مبینہ طورپر امثلاجات اور دیگر ریکارڈ چوری کرلیاگیا۔ جس سے تفتیش کا عمل بھی رک کر رہ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔