اے آئی کا وار، گوگل کا ایک بار پھر ملازمین کو نکالنے کا اعلان

اے آئی کا وار، گوگل کا ایک بار پھر ملازمین کو نکالنے کا اعلان

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔کمپنی کی جانب سے اس بار انتظامی عہدوں پر موجود ملازمین (ڈائریکٹر اور نائب صدر سمیت) کی 10 فی صد تعداد کو ہدف بنایا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی ای او سندر پِچائی نے یہ اعلان ایک آل ہینڈ میٹنگ (ایسی میٹنگ جس میں تمام ملازمین شریک ہوتے ہیں) میں کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کو اوپن اے آئی جیسے حریفوں سے مقابلے کا سامنا ہے جس کے لیے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے ۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس بھی تشکیل نو کے لیے یہ اقدام لیا گیا تھا جس میں 12 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا یہ فیصلہ سندر پچائی کے وسیع لائحہ عمل کا حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں