ہلاک ہونیوالے 503فوجیوں کی لاشیں یوکرین کو واپس
کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس نے جنگ میں ہلاک ہونیوالے 503فوجیوں کی لاشیں یوکرین کو واپس کر دیں ، کوارڈینیشن ہیڈ کوارٹر نے کہا ڈونیٹسک کے علاقے سے 403 لاشیں واپس لائی گئی ہیں ۔
باقی لاشیں لوگانسک سے ملی ہیں ۔واضح رہے یوکرینی صدر نے رواں ماہ کہا تھا کہ فروری 2022 سے جاری جنگ میں اب تک 43ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ، 3لاکھ 70ہزار زخمی ہو چکے ۔یوکرینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دارالحکومت کیف پر روسی میزائل حملے میں چھ سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص ہلاک ،9 زخمی ہو گئے ،علاوہ ازیں روس پر یوکرینی حملے میں 6افراد ہلاک ،10زخمی ہو گئے ،روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ کسی بھی وقت ملاقات اور یوکرین جنگ پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔