ایوان نمائندگان میں اخراجات کاریپبلکن بل مسترد، امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ

ایوان نمائندگان میں اخراجات  کاریپبلکن بل مسترد، امریکا میں  شٹ ڈاؤن کا خطرہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کی حمایت کے باوجودحکومتی اخراجات سے متعلق پیکیج مسترد کر دیا جس کے بعد امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

 38 ری پبلکنز نے بھی پیکیج کے خلاف ووٹ دیا۔اگر قانون ساز ڈیڈلائن میں توسیع کرنے میں ناکام رہے تو امریکی حکومت جزوی شٹ ڈاؤن پر چلی جائے گی ۔واضح رہے امریکا میں شٹ ڈاؤن کی صورت میں لاکھوں وفاقی ملازمین بغیر تنخواہ ملازمت سے معطل ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سرکاری کام رک جاتے ہیں۔البتہ ناگزیر کاموں سے منسلک اہل کاروں کو معطل نہیں کیا جاتالیکن شٹ ڈاؤن ختم ہونے تک انہیں ادائیگیاں نہیں کی جاتیں۔کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق 1981 سے لے کر اب تک 14 بار گورنمنٹ شٹ ڈاؤن ہو چکا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں