جرمنی :کرسمس مارکیٹ میں کار نے دھاوا بول دیا،1ہلاک ،80زخمی
برلن(اے ایف پی)مشرقی جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں جمعہ کو کرسمس مارکیٹ کے ہجوم میں ایک کار نے دھاوا بول دیا۔۔۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ، 60 سے 80 افراد زخمی ہو گئے ،وائرل ویڈیو میں کرسمس کے درختوں اور تہوار کی روشنیوں سے سجے بازار میں پولیس، طبی عملے اور فائر سروس کے اہلکاروں کی چیخ و پکار کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک حملہ تھا۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔