یونان :تارکین کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 8 افراد ہلاک
ایتھنز(اے ایف پی)یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 8 افراد ہلاک جبکہ 18 کو ریسکیو کر لیا گیا۔
کشتی ڈوبنے کا تازہ واقعہ جمعہ کی صبح مشرقی یونانی جزیرے روڈز کے قریب پیش آیا۔حکام کے مطابق تیز رفتار کشتی بحری جہاز سے بچنے کیلئے خطرناک طریقے سے چل رہی تھی جو توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی ،کشتی میں سوار افراد کی مصدقہ تعداد معلوم نہیں ،ریسکیو اہلکار لا پتا تارکین کی تلاش میں مصروف ہیں ۔واضح رہے یونان میں چند روز قبل بھی تارکین کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 40 پاکستانیوں سمیت کئی افراد اب تک لاپتا ہیں ۔