اسٹیٹ لائف اورفوجی فرٹیلائزر کے درمیان شراکت داری
کراچی (بزنس ڈیسک)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے پاکستان کے زرعی منظرنامے میں نمایاں تبدیلی لانے کیلئے فوجی فرٹیلائزر کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے ۔
معاہدے کے تحت ایک انقلابی مائیکرو انشورنس پروگرام متعارف کروایا گیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے کسانوں کو مالی تحفظ فراہم کرناہے ۔تقریب میں ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں ایف ایف سی کے بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر، انشورنس کمشنر ایس ای سی پی مجتبیٰ احمد لوہدی اور ایف ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جہانگیر پراچہ اور دیگر نے شرکت کی۔ ایس ایل آئی سی کے سی ای او شعیب جاوید حسین کے ساتھ سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا یہ تعاون ہمارے زرعی مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب ایک جرات مندانہ قدم کی نمائندگی کرتا ہے ۔