ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 2ہزارروپے سستا
کراچی(بزنس رپورٹر)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر بڑھ گئی،ادھرسونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7پیسے کے اضافے سے 278.42روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر4پیسے بڑھ کر279.38روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20ڈالر کی کمی سے 2601ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2ہزارروپے کی کمی سے 2لاکھ71ہزار300روپے کاہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 1715روپے کی کمی سے 2لاکھ 32ہزار596روپے پر آگیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔چاندی کی فی تولہ سونا 3350روپے پر مستحکم رہی۔