فلسطینیوں کو جبری طور پر پیاسا رکھا جارہا: ہیومن رائٹس واچ
جنیوا(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر پیاسا رکھا جارہا۔
غزہ میں فلسطینیوں کو مناسب پانی کی رسائی سے جان بوجھ کر محروم رکھ کر نسل کشی کے اقدامات کئے جا رہے ۔ اسرائیلی اقدامات کے تحت پانی اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی اموات ہوئیں۔ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تیرانا حسن نے کہا کہ یہ محض غفلت نہیں بلکہ یہ محرومی کی ایک سوچے سمجھے منصوبے کی پالیسی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد پیاس اور بیماری سے ہلاک ہو چکے ۔