سٹمپ کو لات مارنے پر کلاسن کومیچ فیس کا15فیصدجرمانہ

 سٹمپ کو لات مارنے پر کلاسن کومیچ فیس کا15فیصدجرمانہ

کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہینرک کلاسن کو دوسرے ایک روزہ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد غصہ دکھانا مہنگا پڑگیا۔

کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ میچ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد ہینرک کلاسن نے سٹمپ کو لات ماری تھی ،جس کے باعث جنوبی افریقی کھلاڑی کو جرمانے کے ساتھ آئی سی سی کا ڈی میرٹ پوائنٹ بھی مل گیا ہے ۔ہینرک کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ انہیں آئی سی سی نے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے ۔جنوبی افریقی کھلاڑی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں