منکی پاکس سے خبردار کرنیوالا ڈاکٹر سائنسی شخصیات میں شامل

منکی پاکس سے خبردار کرنیوالا ڈاکٹر سائنسی شخصیات میں شامل

ممبئی (نیٹ نیوز)رواں سال کے شروع میں منکی پاکس وبا وسطی افریقہ سے دنیا کے دیگر خطوں میں پھیلنا شروع ہوئی جس سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

لیکن دنیا میں وہ پہلا شخص کون تھا جس نے اس وبائی مرض کے بارے میں اس وقت سب سے پہلے وارننگ جاری کی تھی جب کسی کو اس بارے میں نہیں پتہ تھا؟ڈاکٹر پلاسائڈ امبالا کو نیچر سوسائٹی نے 2024 کی ٹاپ 10 سائنسی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے کیونکہ یہی وہ آدمی تھے جنہوں نے سب سے پہلے منکی پاکس کے بارے میں الرٹ جاری کیا۔پلاسائڈ کی قیادت میں محققین کی ٹیم نے اس وقت ممالک کو خبردار کیا جب انہوں نے کانگو کے مشرقی علاقے میں نوجوان بالغوں اور جسم فروشی کے افراد میں منکی پاکس کیسز کا ایک کلسٹر دیکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں