امریکا:برفانی جھیل میں پھنسی نابینا بلی کو بچالیا گیا

امریکا:برفانی جھیل میں پھنسی نابینا بلی کو بچالیا گیا

میساچوسٹس(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک 20 سالہ نابینا بلی کو برف سے جمی جھیل سے مقامی رہائشیوں نے ریسکیو کرلیا۔

 ریاست میساچوسٹس میں ویسٹ لیک اینیمل کنٹرول نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ویسٹ لیک پولیس ڈپارٹمنٹ کو مقامی رہائشیوں کی جانب سے کال موصول ہوئی کہ نبناسیٹ جھیل کے وسط میں برف کے ایک بڑے تیرتے ہوئے ٹکڑے پر ایک بلی موجود ہے ۔ بتانے والی خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں ٹوٹے ہوئے برف کے بڑے بڑے ٹکڑوں کے نیچے سے جانور کی آواز آئی جس کے چند لمحے کے بعد برفانی جھیل کے جمے ہوئے پانی پر ایک بلی نظر آئی۔جس کے بعد مقامی افراد جانوروں کی حفاظت پر مامور عملے کے آنے سے قبل ہی ایک مخصوص کشتی میں برف کو توڑنے والے شاول کی مدد سے وہاں پہنچ گئے اور پانی سے بلی کو نکال لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں