ہفتہ رفتہ:روئی کے بھاؤمیں مندی،کاروباری حجم گھٹ گیا

ہفتہ رفتہ:روئی کے بھاؤمیں مندی،کاروباری حجم گھٹ گیا

کراچی(این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی کا رجحان رہا۔ ہفتہ کے پہلے روز ہی جنرز نے گھبراہٹ کی وجہ سے روئی کی فروخت شروع کردی ۔۔

جس کی وجہ سے آنا فانا حیرت انگیز طور پر روئی کے بھاؤ میں فی من 1000 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔ ہفتہ کوبھاؤ فی من 19000 تھا جو پیر کوبازار کھلتے ہی فی من 800 تا 1000 روپے کم بھاؤ پر کھلی،اسپننگ ملز نے باوجود اس کے خریداری میں زیادہ دلچسپی نہ دکھائی جس کی وجہ سے کاروباری حجم بڑھنے کے بجائے کم نظر آیا ۔ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 17700 تا 18300 روپے ، 40 کلو پھٹی کا بھاؤ 6000 تا 7200 روپے رہا،اسی طر ح پنجاب میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے 18000 تا 18500 جبکہ بلوچی روئی کا بھاؤ 19400 تا 19500 روپے اورپھٹی کا بھاؤ 6500 تا 8800 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 700 روپے کی کمی کر کے اسپاٹ ریٹ فی من 18300 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں