ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، سونا 1300 روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، سونا 1300 روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)ترسیلات زر میں اضافہ اور طلب میں کمی کے باعث ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی، ادھر ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 278.62 روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 280.95 روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 1114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24ہزار 365 روپے پر جاپہنچا ۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2900 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں