اسٹاک ایکسچینج:مندی،انڈیکس79ہزار کی نفسیاتی حدگنوابیٹھا

اسٹاک ایکسچینج:مندی،انڈیکس79ہزار کی نفسیاتی حدگنوابیٹھا

کراچی (آن لائن)آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کم نہ ہونے کے خدشات اور مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کے امکانات پر سیلنگ پریشر سے اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کا شکار ہو گئی۔۔۔

اور مارکیٹ79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، اگرچہ کاروبار کا آغاز مثبت ہوا مگر فروخت کے دباؤنے تیزی کے اثرات زائل کردیے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں634پوائنٹس کی کمی سے 78651پوائنٹس پر بندہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 256.33پوائنٹس کی کمی سے 24816پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 51041پوائنٹس سے گھٹ کر 50777پوائنٹس پر آگیا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 55ارب کا خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم104کھرب روپے رہ گیا جبکہ46.92فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔ بدھ کو14ارب روپے مالیت کے 53کروڑ27لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں